news long 55

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈدادن خان سرکس بن گیا سکول پرنسپل نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا

جہلم/ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈدادن خان سرکس میں تبدیل سکول پرنسپل میڈم نجمہ ملک نے ڈی سی جہلم کے حکامات ماننے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ خاوند کی مدد سے سکول ریکارڈ بھی غائب کر دیا ناخوشگوار واقعہ اج دن کو پیش ایا جب ڈی ای او ایجوکیشن سید ولایت شاہ ڈی سی جہلم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے سکول پہنچے تو نجمہ ملک کی طرف سے شدید مزمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر تحصیلدار سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مگر پرنسپل نے پولیس کی موجودگی میں سرکاری ریکارڈ اور چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا میڈم نجمہ ملک کو لاہور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرینڈر کیا گیا ھے سرکاری ریکارڈ اور سامان کی برآمدگی کے لیے تھانہ پنڈدادن خان میں درخواست جمع کرا دی گی ھے