Walk 59

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے واک کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے واک کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر 17 سے 23 مئی تک ہفتہ روڈ سیفٹی منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں موٹروے پولیس اور ریسکیوں 1122 کی جانب سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک 15 چوک چکوال سے شروع ہو کر بھون چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر چکوال عمر سعادت، ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد ایوب، ڈی ای او ڈاکٹر عتیق کے علاوہ موٹروے پولیس، ریسکیوں 1122 کے اہلکار اور عوام الناس نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور بیدار کرنا تھا۔ واک کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں روڈ سیفٹی سلوگن درج تھے۔ کرونا SOPs پر عمل پیرا ہوتے ہوئے واقعہ کو مختصر رکھا گیا۔