Corona cases 82

جہلم میں آج مزید 8 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 8 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 37 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 6 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 88852 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2294 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 2189 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 27691 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 813 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔