jhelum College 72

تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے مختلف سکولز و کالج کا دورہ

ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصرکی خصوصی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ راولپنڈی ریجن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے مختلف سکولز و کالج کا دورہ کیا اور طلبا کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔اسی سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوہاوہ کا وزٹ کیا اور طالبات کو روڈ سیفٹی ،کرونا ایس او پی اور وزیر اعظم کے ویژن سر سبز پاکستان کے حوالے سے آگاہی فراہم کیں ۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے افراد جن میں ایم پی اے، پی پی 25 رہنما تحریک انصاف و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یارو سعید نمایاں تھے بھی موقع پر موجود تھے نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور بڑی تعداد میں پودے لگائے ۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے رہنما تحریک انصاف کو بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ایس پی پٹرولنگ گلفام ناصر صاحب کی زیر کمان وزیر اعظم کے ویژن سر سبز پاکستان کے سلسلہ میں ریجن میں موجود 31 پٹرولنگ پوسٹوں پر سینکڑوں پودے لگا رہی ہے اور موبائل ایجوکیشن ٹیم اس سلسلے میں دیگر لوگوں کو موبائلز بھی کر رہی ہے کہ نہ صرف پودے لگانا ضروری ہے بلکہ اس کے بعد انکی حفاظت و نگہداشت بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔رہنما تحریک انصاف ایم پی اے پی پی 25 نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سہرا ۔اور گرلز کالج کے احاطے میں پودے لگا کر گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ کا حصہ بنے ۔اس موقع پر الیکٹرک اور پرنٹ میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔