Coronavirus 16

جہلم میں آج مزید 5 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 40 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 6 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 58177 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1391 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 1300 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے
اس وقت کل کرونا وائرس سے 39 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 44024 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 898 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 52 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 119 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے