Pandadan Khan Bar Association 20

پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدداران کی تقریب حلف برداری نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنڈدادن( خان نیر اعوان)پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن نومنتخب عہدداران کی تقریب حلف برداری بار روم میں منعقد ھوئی ایڈشینل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عرفان حیدر نے نومنتخب عہدداران سے حلف لیا تقریب میں سول ججز کے علاوہ وکلا سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی نئی منتخب کابینہ صدر راجہ ضمیر احمد بشیر ناہب صدر شکیل شیراز جنرل سیکرٹری چویدری مصہیب عورہ ایڈووکیٹ۔راجہ رئیس چویدری رضوان جوانیٹ سیکرٹری۔راجہ محمد اختر فنانس شامل ہیں سابقہ جنرل سیکرٹری بار چویدری اسد ایڈووکٹ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا چوہدری مصہیب عورہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ھوں مظلوم لوگوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ساہیلین کے لیے بھر پور اسانیاں پیدا کریں گے صدر بار ایسوسی ایشن راجہ ضمیر احمد بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ھوں جنھوں نے دوبارہ مجھ پر اعتماد کرتے ھوے کامیاب کیا پہلے دورصدرات کے دوران کورونا وائرس وبا کے باعث کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رھا انشا اللہ تمام وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے بار ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ایک ماہ میں لابیری کو جدید اندازہ میں چلایا جاے گا ینگ وکلا کے لیے بھرپور اقدام کریں ایڈشینل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عرفان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ میں ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جاے گا سینر وکلا جونیئر وکلا کی بھرپور رہنمائی کریں تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا