Abdul Sattar Mirza 18

ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ملتان لیاقت علی چٹھہ سے صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کی ملاقات

گجرات:ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ملتان لیاقت علی چٹھہ سے صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کی ملاقات اس موقع پر سینئر صحافی خرم بٹ‘ سینئر صحافی ملک شفقت اعوان‘ سید نوید حسین شاہ‘ مدثر اقبال‘ عاصم رضا سید‘ سید اظہر شاہ‘ شاہد رسول‘ جلال الدین کرامت‘ قنبر اعجاز شاہ‘ قیصر ملہی‘ رانا شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ملتان لیاقت علی چٹھہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا کو الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی گجرات پریس کلب آکر کابینہ کو باضابطہ طور پر مبارکباد دونگا پریس کلب کے الیکشن میں گجرات کے صحافیوں نے بے پناہ خوبیوں کی مالک شخصیت کا انتخاب کیا ہے جس پر دلی خوشی ہوئی عبدالستار مرزا ہی دور حاضر میں گجرات پریس کلب کی صدارت کیلئے موزوں تھے اس موقع پر انہوں نے گجرات پریس کلب کے وفد کو ملتان دورہ کی دعوت بھی دی۔