Gujarat Press Club 50

سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر فاروق چوہدری اور ڈاکٹر عمیر فاروق کی گجرات پریس کلب آمد۔

گجرات : سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر فاروق چوہدری اور ڈاکٹر عمیر فاروق کی گجرات پریس کلب آمد۔ نومنتخب صدر عبدالستار مرزا‘ نائب صدر سید اظہر شاہ اور کابینہ ممبران کو پریس کلب الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق چوہدری نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ‘ کان اور زبان ہوتے ہیں کسی بھی معاشرے میں اگر توازن برقرار رکھنا ہو تو میڈیا کے اراکین کے قلم کی طاقت سے ہی یہ توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنی مثبت تنقید کے ذریعے جہاں انتظامیہ کو مسائل کی نشاندہی کروائی وہیں پر ڈاکٹرز کمیونٹی اور ہسپتالوں کے دیگر مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ نومنتخب صدر پریس کلب عبدالستار مرزا اور نائب صدر سید اظہر شاہ سمیت پریس کلب ممبران نے ہمیشہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عہدیداران و ممبران پریس کلب اپنی ذمہ داریوں کو باحسن نبھاتے ہوئے ڈاکٹرز کمیونٹی اور پیرا میڈیکل سٹاف کو در پیش مسائل کو احکامِ بالا تک پہنچاتے رہیں گے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر قنبر اعجاز شاہ‘ جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید‘ سیکرٹری فنانس مدثر اقبال‘ سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود‘ ممبر مجلس عاملہ شاہد رسول‘ جلال الدین کرامت‘ سینئر صحافی ارشد بٹ‘ سینئر صحافی سید نوید حسین شاہ‘ شامی کٹھانہ بھی موجود تھے۔