Food points 40

کھیوڑہ شہر میں غیر میعاری فاسٹ فوڈ پوائنٹس،بیکریوں اور غیر معیاری کھانوں کے ہوٹلوں کی بھرمار

پنڈدادنخان(عدنان یونس )محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کی نا لائقی تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں غیر میعاری فاسٹ فوڈ پوائنٹس،بیکریوں اور غیر معیاری کھانوں کے ہوٹلوں کی بھرمار ،من مانے ریٹس پر ناقص کھانوںکی ترسیل جاری ،کھانوں کی تیاری میں ناقص مصالحہ جات ،غیر معیاری کوکنگ آئل،غیر تصدیق شدہ گوشت کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ہے ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کانام و نشان تک نہیں ،متعلقہ محکمے کاروائی سے گریزاں ۔ نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں قائم درجنوں چھوٹے بڑے ہوٹلز پر مضرصحت اور مہنگے کھانوں کی فروخت جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث ناقص فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جگہ جگہ ریڑی بان برگر، شوارما اور دہی بھلوں کی دکانیں لگائے نظر آتے ہیں جبکہ تحصیل بھر کے ہوٹولوں پر کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے معیار کو پرکھنے کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی طریقہ کا ر واضع نہیں ہے کھیوڑہ ایک سیاحتی شہر ہے جہاں سالٹ مائن کو دیکھنے کے لیے روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں سیاح آتے ہیں جو کھانے پینے کی اشیاء کے غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ من مانے ریٹ ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ان ہوٹلز پر تیار کھانوں میں غیر تسلی بخش گوشت سمیت ناقص کوکنگ آئل اور غیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال معمول بن گیا ہے جو متعدد اقسام کی بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب سمیت محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی عدم دلچسپی کے باعث عوامی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ اس اہم مسئلے کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں