Head teachers 63

چودھری وحید جاوید صدر ہیڈ ٹیچرز

پنڈدادنخان(عدنان یونس)چودھری محمد معروف ایک ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں۔ چودھری وحید جاوید صدر ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم
چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم معروف چودھری کی تعیناتی کے دوران اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوئے۔ راجہ اقرار افضل جنرل سیکرٹری ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم تفصیلات کے مطابق چودھری وحید جاوید صدر ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم اور راجہ اقرار افضل جنرل سیکرٹری ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معروف چودھری ایک ایماندار اور فرض شناس ماہر تعلیم اور انتظامی افسر ہیں جنہوں نے ترجیحی بنیادوں پر نہ صرف اساتذہ کے مسائل حل کیے بلکہ طویل عرصہ سے التوا کا شکار اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں کو بھی ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو ریگولر کرنے میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔ اور اپنی ذاتی کوششوں سے تیز رفتاری سے حل کیا۔ جب کہ طویل مدت سے التوا کا شکار موو اوور کسیز کے بھی ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کروا کے نہ صرف انتقال کر جانے والے ریٹائرڈ اساتذہ کے خاندانوں کو بھی مالی فائدہ پہنچایا بلکہ دیگر اساتذہ جو کہ مایوسی کا شکار تھے انکو بھی انکا حق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔بلا شبہ قابل فخر کارنامہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو بھی تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے دیگر انتظامی امور میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ چودھری محمد معروف کی بطور چیف ایگزیکٹو تقرری اور ایمانداری چند شر پسند عناصر کو کھٹک رہی ہے۔ جو کہ ان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ ہے جس وجہ سے انہوں چودھری محمد معروف کی کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس کی ہیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم نہ صرف پر زور مذمت کرتی ہے بلکہ ضلعی تعلیمی انتظامیہ خواہ وہ چیف ایگزیکٹو دفتر ہو یا کسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا دفتر ہو اس کے ہر اہلکار کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔