Murree Sui Gas 78

موسم سرما گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کے لو پریشرسامنا

پنڈدادنخان(عدنان یونس)موسم سرما گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کے لو پریشرسامنا،پابندی کے باوجود لو پریشر سے تنگ صارفین گیس پمپ کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں حکومتی احکامات کے باوجود کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کا انتہائی لو پریشر اور اچانک بند ہوجانا معمول بناہوا ہے جو انتہائی خطرناک ہے ہیٹر،گیزر بند اورچولہے ٹھنڈے، ہوٹلوں پر روٹی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں۔گیس صارفین کا اعلی حکام سے علاقے کو دی جانے والی گیس کا پریشر بڑھانے اور شیڈول پر پابندی سے عمل کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موسم سرمامیں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے لو پریشر کے عذاب کا سامنا ہے سردی کے آغاز ہی سے اس اہم ترین بنیادی ضرورت نے گھریلو خواتین کو سخت کوفت میں مبتلا کر دیاہے الصبح سمیت سر شام شہر کے زیادہ تر ایریاز جس میں محلہ اسلام گنج سرفہرست ہے میں گیس کا پریشر اتنا کم ہو جاتاہے کہ کھانا تیا ر کرنے کے لیے چولہا بھی نہیں جلتا،جبکہ دن کے مختلف اوقات میں اچانک سپلائی بند ہوجاتی ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے جس سے ماضی میں کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے گیس کی غیر اعلانیہ بندش لو پریشر سے گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہو گیا ہے جس کے باعث ہوٹلوں پر روٹی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں سر شام ہی لگنا شروع ہو جاتی ہیں متعدد بار توجہ دلوانے کے باوجود بھی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے اس اہم ایشو پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس کے انتہائی لو پریشر کا مسئلہ زور پکڑ جائے گا،محکمہ کی جانب سے نافذ کردا سلیب ریٹس نے پہلے گیس بلو ں میں بھاری بھر کم اضافہ کردیا ہے بلوں کی بر قت ادا ئیگی کے باوجو د عام عوام کو موسم سرما میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کھیوڑہ شہر کے گیس صارفین نے اعلی حکام سے علاقے کو دی جانے والی گیس کا پریشر صارفین کی تعداد استعمال کے مطابق بڑھانے سمیت غیر قانونی طور پر گیس پمپ کے استعمال پر سختی سے عمل در آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔