High speed 78

تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوز انسانی جانو ں کے لیے خطرہ ہیں

پنڈدادنخان(عدنان یونس)تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوز انسانی جانو ں کے لیے خطرہ ہیں غفلت برتنے والوں کو ہزگزبخشا نہیں جائے گا پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جار رکھیں گے،محمود الحق تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی PHPراولپنڈی ریجن راجہ ساجد کیانی اورDSPجہلم پٹرولنگ پولیس فیصل سلیم کی ہدایات پر انچارج پوسٹ لِلہ موڑ سب انسپکٹر راجہ سنور خان، ایڈمن انچارج محمود الحق بلوچ اور انکی ٹیم نے رواں ماہ میں ون ڈسٹرکٹ ون روڈ کے تحت ٹریفک پولیس کے ہمراہ اوور لوڈ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے اور متعدد راہگیروں کو مدد فراہم کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر راجہ سنور خان اور ASIمحمود الحق نے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رکھیں گے پیٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے تیز رفتاری اور غفلت برتنے والے ڈرائیور حضرات انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔