Salaries 22

میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے سینڑی ورکر تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

پنڈدادنخان(عدنان یونس)پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے سینڑی ورکر تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم انتظامیہ خاموش تماشائی، میونسپل کمیٹی کے مستقل سینڑی ورکرز بے یارو مددگار دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا،ورکرشہر بھر میں شدید سردی کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دینے والوں کو فوری تنخواہ ادا کی جائے سماجی حلقوں کی اعلیٰ حکام سے اپیل پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے 18 کے قریب مستقل سینڑی ورکرز پچھلے تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی دن رات شدید سردی میں شہر بھر کے گلی محلوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ورکرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سینڑی ورکرز ادھار کھاتے پر گھر چلا رہے ہیں ادائیگی میں تاخیر کے باعث اب تودکانداروں نے ادھار کھاتہ بند کر دیا ہے جس سے ورکز مذید دباؤ کا شکار ہیں کرسمس قریب آنے سے کر سچن کمیونٹی کے ورکزز میں بے چینی پائی جاتی ہے سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم راو پرویز اختر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان ورکرز کی تنخواہوں کے بل فوری طور پر منظور کیے جاہیں اور انکی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے