load shedding 56

پنڈدادنخان کی جانب سے پیشگی اطلاع کے بغیر کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی

پنڈدادنخان(عدنان یونس)واپڈا سب ڈویژن پنڈدادنخان کی جانب سے پیشگی اطلاع کے بغیر کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔غیر اعلانیہ بندش سے عوام کو شدید ذہینی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسلسل ہونے والی اس غیر اعلانیہ طویل بجلی کی بندش بارے SDO پنڈدادنخان کو اگاء کیا تاہم تاحال روش جوں کی طوں برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن پنڈدادن خان کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آگئے ہیں عمومی طور پر مرمت کے نام پر ہراتوار سمیت کسی بھی دن الصبح بجلی بند کر دی جاتی ہے جسکا دورانیہ چھے سے سات گھنٹے ہوتا ہے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں بجلی کی لٹکی تاریں گلیوں کی زینت بن چکی ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو شدید ذہینی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔۔اس ضمن میں کئی بار ذمہ داران کو آگاہ کیا ہے کہ جب محکمہ کی جانب سے مینٹیننس کا شیڈول تیار کیا جائے تو اسے موثر ذرائع سے عوام تک پہنچا دیا جائے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دشواری سے بچایا جاسکے تاہم محکمہ کی جانب سے اذلی سستی اور غیر ذمہ داری کیوجہ سے تاحال اس اہم ایشو پر کام نہیں ہوسکا تاہم صارفین کو موصول ہونے والے بلوں پر ہر مرتبہ نوٹس لگا کر ارسال کیا جاتا ہے کہ بل فوری جمع کروا دیا جائے وگرنہ قانونی کاروائی ہوگی عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے