Dogs pdk 25

پنڈدادنخان میں آوارہ باولے کتوں کا راج درجنوں کوکاٹ لیا

پنڈدادنخان(عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان میں آوارہ باولے کتوں کا راج درجنوں کوکاٹ لیا،نشاہدہی پر انتظامیہ کی نرالے انداز میں تلف کی مہم نہ مشینری کا استعمال نہ موثر اقدامات بچوں سے کام لیا جانے لگا مردہ کتوں کو رسی سے باندھ کر گھسیٹا جانے لگا وبائی امراض سمیت بیماریاں پھیلنے کا خدشہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ڈھڈی پھپھرہ میں باولے کتوں نے 30کے قریب افراد کو کاٹ لیا زخمی ھونے والوں میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چند کتوں کو ہلاک کر دیا مردہ کتے کھلی جگہ پر پڑے ہونے سے بدبو تعفن پھیلا گیا جب میڈیا نے نشاندہی کی تو انتظامیہ نرالے انداز میں باولے کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کیا لیکن لوڈنگ رکشہ اور مشینری ہونے کے باوجود مردہ کتوں رسیوں سے باندھ کر گھسیٹا جانے لگا انتظامیہ کی جانب سے خانہ پوری کرتے ہوئے ٹیمیں موثر اقدامات نہ ہوتے ہوئے باولے کتوں کو تلف کررہی ہیں جن میں متعلقہ اہلکار مقامی لوگوں سمیت بچوں کو بھی شامل کئے ہوئے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کو بھی فوری طو ر فعال کیا جائے اور ڈھڈی پھپھرہ سمیت تحصیل بھر میں فوری طور پرموثر طریقہ سے باولے اور آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس سنگین صورتحال سے محفوظ کیا جاسکے۔