Imran Khan to SP 67

ایس ڈی پی او نیو ٹاون عمران خان کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے حال ہی میں ترقی پانے والے اے ایس پی نیوٹاؤن عمران خان کو ایس پی عہدہ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ایس ڈی پی او نیوٹاؤن عمران خان کو ایس پی کے عہدہ پر ترقیاب ہونے پر خصوصی طور پر اپنے دفتر میں مدعو کرکے ایس پی عہدہ کے بیجز لگائے۔ رینک لگانے کی اس تقریب میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے رینک لگانے کے بعد ترقی پانے والے اے ایس پی کے لیے مستقبل میں ملنے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد آپکی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے لہٰذا ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں کہ آپ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاتعطل اور بغیر کسی خوف کے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سر انجام دیتے رہیں گے۔