Raja Jawad (1) 11

خودساختہ مسلم لیگی رہنما اور کارکن یہ کیوں بھول جاتے ہیں

پنڈدادنخان(عدنان یونس)مسلم لیگ ن اور ان کے رفقاء کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے خودساختہ مسلم لیگی رہنما اور کارکن یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ حلقہ کے عوام ان کو بخوبی جانتے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاسی قلابازیاں لگانا معیوب نہیں سمجھتے ذاتی مفادات کے لیے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر نے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے 2018 کے الیکشن میں اپنی سیاست ختم کرنے کے لیے تابوت میں کیل ٹھونک دی تھی۔تفصیلات کے مطابق معروف مسلم لیگی سابق امیدوار حلقہ pp27راجہ جواد آف جالپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودساختہ مسلم لیگی رہنما اور کارکن یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ حلقہ کے عوام ان کو بخوبی جانتے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاسی قلابازیاں لگانا معیوب نہیں سمجھتے ذاتی مفادات کے لیے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر نے والے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے 2018 کے الیکشن میں اپنی سیاست ختم کرنے کے لیے تابوت میں کیل ٹھونک دی تھی اب وہ ایسے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں جو ان کو دوبارہ سیاست میں نمایاں پوزیشن پر لا سکیں لیکن ان کو جان لینا چاہیے 2002 اور 2020 میں بہت فرق ہے اس وقت نہ تو سوشل میڈیا تھا اور نہ ہی لوگوں کی وفاداری تبدیل کرنے کو برا سمجھا جاتا تھا مسلم لیگ ن کی ضلعی اور تحصیل کی قیادت سابقہ ایم این اے اور موجودہ ایم پی اے نے بھی اس بیان کی مذمت نہیں کی اور دعوی کرتے ہیں کہ ہم مسلم لیگ ن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ملک پر تجربے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جب ملک کو معاشی میدان میں استحکام حاصل ہوگا تو ہر محکمے کی ضروریات پوری ہوگی اور عوام بھی خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہو گی حلقہ pp27،NA67 کے عوام باشعور ہیں انہوں نے 2002 میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا 2018 کے الیکشن اگر چرائے نہ جا تے توووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نہ نکالا جاتا آر ٹی ایس سسٹم بند نہ کیا جاتا تو مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے ہمارے حلقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تھے اور مقامی رہنماؤں کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی اس کے باوجود حلقے کے عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ اس بات کا مظہر ہے جعلی تبدیلی والوں نے ملک کا دوالیہ نکال دیا ہے مہنگائی کی شرح بڑھنے سے عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں عمران نیازی ملکی بہتری کی بجائے نہیں چھوڑوں گا کے لاپ لگائے جارہا ہے عوام کو فری علاج روزگار اور سہولیات چاہیں الزام لگانے اور تقریریں کرنے سے ملک نہیں چلتے