Malik Zaheer 16

مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم،،ملک ظہیر الحسن

پنڈدادنخان(عدنان یونس)پنڈدادنخان لِلہ روڈ ون وے تعمیر کے دعووں سے لے کر مٹی پاؤپرگرام پر ختم ہوگئی،تبدیلی سرکار نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکے ہیں نئے پاکستان میں غریبوں سے مفت علاج مالجہ کی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں،ملک ظہیر الحسن۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے معر وف نوجوان سماجی کارکن ملک ظہیر الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان اس وقت مسائلسان بن چکی ہے منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے دعووں تک محدود ہیں موٹر وے سے ملانے والے بائیس کلو میٹر سٹرک کی خستہ حالی اپنی مثال آپ ہے موجودہ حکومت کے دور میں اس اہم اور مصروف ترین روڈ کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے ہمارے علاقہ کے وفاقی وزیر فواد چوہدری اس روڈ کی ون وے تعمیر کے دعووں سے مٹی پاو پرگرام تک آگئے ہیں لِلہ روڈ پر پیچ ورک کا کام عوام کو لولی پاپ دینے سے زیادہ کچھ بھی نہیں یہ واحد روڈ ہے جوکہ موٹروے کے ذریعے دوسرے شہروں سے رابطہ بحال رکھتی ہے پنڈدادنخان کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان باعث مریضوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کے لیے اسی روڈ کا استعمال کیا جاتا ہے موجودہ حکومت نے تحصیل پنڈدادنخان کے لیے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں دیا منتخب نمائندے سیاسی دعووں تک محدود ہیں کھیوڑہ شہر میں EOBIدفتر کے افتتاح کے بعد ابھی تک دفتر کا ہی نہیں پتا کہ کہاں بنایا گیا ہے کھیوڑہ شہر میں اسٹیڈیم کا کام بھی سستی روی کاشکار ہے جس کے باعث نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے ویرانوں میں جانا پڑتا ہے تبدیلی سرکار نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔