Jalalpur Sharif police station 17

آتشزدہ سامان سمیت ملزم گرفتار مقدمہ درج،،،

پنڈدادنخان(عدنان یونس)تھانہ جلالپور شریف پولیس کی کاروائی گولے پٹاخے و دیگر آتشزدہ سامان سمیت ملزم گرفتار مقدمہ درج،تھانہ جلالپور شریف کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،چوہدری اشرف لِلہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے سب انسپکٹر چوہدری اشرف لِلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پننوال روڈ پر موجود موٹرسائیکل ہنڈا 125پر سوارتبریز اقبال اوراورنگزیب نامی دو ملزمان کو 85گولوں،18عدد شرنائیوں و دیگر آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 332زیر دفعہ 285/286 ت پ درج کر لیا چوہدری اشرف لِلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے میں اور میری ٹیم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات کے مطابق کام کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں DPOجہلم شاکر حسین داوڑ کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں کافی حد تک جرائم پر قابو پالیا گیا ہے ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں