Nazar Gondal 18

ریاست اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چوہدری نذر حسین گوند

پنڈدادنخان(عدنان یونس)ریاست اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہمیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتفاق یگانت کی ضرورت ہے،ایاز صادق کے بیانہ سے ریاست کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ ریاست کمزورہوئی ہے نظریاتی طور پر مسلم لیگی ہوں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں،چوہدری نذر حسین گوندل۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے معروف سابقہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میں ہنگامی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک افواج ملک کی ریڑ کی ہڈی ہے ہمیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتفاق یگانت کی ضرورت ہے خطہ میں ہر طرف بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے اس وقت تمام ملک دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کی رکاوٹ کے لیے اکٹھی ہو چکی ہیں جنکا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جماعتوں سے ہٹ کر ایک قوم ہو کر انکو ناکام کرنا ہوگا اگر قانون میں کوئی سقم ہے تو پارلیمنٹ کے ذریعے اس کی قانون سازی کی جانی چاہیے ملکی سیکرٹ راز ریاست کی امانت ہوتے ہیں انکو افشاں کرنے سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس وقت میڈیا اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے تاکہ ملکی سالمیت کے ساتھ ساتھ غریب آدمی کی بھلائی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے سب سے پہلے پاکستان اور ریاست پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے مریم نواز کے دورہ پنڈدادن خان کے بارے میں پوچھے گے سوال پر انکا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کی سربراہ ہیں اور جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ھے انکو یہاں کا دورہ کرنا چاہیے سب سے پہلے پاکستان اور ریاست پاکستان کو مضبوط کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں