jhelumnews 19

جہلم ڈمپر اور ہائی لکس کے درمیان حادثہ چھ خواتین2 بچوں سمیت 8 افراد جانبحق

پنڈدادنخان(عدنان یونس)تحصیل پنڈدادن خان غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہاڑی ایریا میں کراسنگ کے دوران ڈمپر اور ہائی لکس کے درمیان حادثہ چھ خواتین2 بچوں سمیت 8 افراد جانبحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب پہاڑی ایریا میں ڈمپر کراسنگ کرتے ہوئے ہائی لکس پر آن گرا ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں چھ خواتین اور 2 بچے جانبحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہائی لکس میں تقریبا پچیس افراد سوار تھے ہائی لکس پنڈدادن خان سے چکوال سڈہانڈی جا رہی تھی زخمیوں اور لاشوں کو قریبی نجی فیکٹری کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے