Overload Trafic 17

جپسم سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل دیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان میں ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزیاں جاری جپسم سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل دیا موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر بچ گیا، اوورلوڈ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرنا معمول بن گیا ٹریفک پولیس قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں ٹریفک پولیس کے اہلکار وں کی عدم توجہی کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے جبکہ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار پنڈدادنخان میں جگی جگہ نا کے لگا کر سیاحوں اور مسافروں سے رشوت بٹورتے ہیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ منتھلی طے کر کہ کھلی چھٹی دے رکھی ہے تحصیل بھر میں لکڑی، مٹی اور جپسم سے بھر ے ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں جوکہ باڈی سے بھی کئی کئی فٹ اوورلوڈ ہوتی ہیں اور حادثا ت کا باعث بنتی ہیں گزشتہ روز کھیوڑہ شہر میں ریلوے پھاٹک کے قریب جپسم سے بھری اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کچل ڈالا اور موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر بچ گیا پنڈدادنخان لاری اڈا کھیوڑہ پرانا لاری اڈا اور ریلوے پھاٹک کے قریب سارا دن ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے خود ہوٹلوں میں سو رہے ہوتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات رہتی ہے اور سکول ٹائم پر ٹریفک جام رہتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ حادثات میں نمایاں کمی آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں