Chaudhry Fawad Hussain 17

کرم خان کے ملک اسد گروپ اور ڈاکٹر دانش گروپ کی دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)وفاقی وزیر چویدری فواد حسین ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کی کاوشوں سے چکری کرم خان کے دو گروپوں میں صلح ہوگئی،صلح سب سے بہترین عمل ہے ہماری سیاست کا محور پیار ومحبت کا فروغ ہے بھائی چارہ اور امن امان قائم رکھنے کے لیے رنجشیں ختم کرنا ہوں گی، چویدری فیصل فرید تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر چویدری فواد حسین ایڈشینل ایڈووکٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کی کاوشوں سے چکری کرم خان کے ملک اسد گروپ اور ڈاکٹر دانش گروپ کی دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کا کہنا تھا کہ لوگوں میں صلح کروانا اور رنجشوں کا خاتمہ کروانے سے بڑھ کر کوئی نیک عمل نہیں ہماری سیاست کا محور پیار محبت کا فروغ ہے ڈاکٹر دانش گروپ اور ملک اسد گروپ کی طرف سے صلح کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور ایڈ یشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چویدری فیصل فرید کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صدر پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن راجہ ضمیر احمد بشیر سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال چوہدری شفقت بلال گوندل بھی موجود تھے عوامی حلقوں نے بہترین کاوش پر وفاقی وزیر فواد چوہدری،فیصل فرید اور رنجش کا معاملہ حل کروانے والے تمام معززین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں