news long 13

جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری اکرم شاہ سمیت 11 صحافیوں پر بے بنیاد مقدمہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری اکرم شاہ سمیت 11 صحافیوں پر بے بنیاد مقدمہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جہلم پولیس کو چاہیے کہ وہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کروائیں DPOجہلم فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے حقائق پر کاروائی عمل میں لائیں ڈویژن بھر کی صحافی برادری جہلم کے صحافیوں کے ساتھ ہے،جہلم کے صحافیوں کے خلاف من گھڑت FIRخارج نہ کی گئی تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں،اختر ارائیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اکرم شاہ سمیت رانا نویدالحسن۔مرزاراحیل بیگ۔فیصل کیانی۔عمرکیانی۔چوہدری بابر۔سلطان رضوی۔خالد شہرازی۔نعیم بھٹی۔آصف جنجوعہ وغیرہ کے خلاف تھانہ سٹی جہلم میں جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کے خلاف گذشتہ روز جہلم کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جھوٹے مقدمے کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی گئی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پولیس کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اس موقع پر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈٖ پنڈدادنخان نے کہا کہ صحافیوں پر بے بنیاد مقدمہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جہلم پولیس کو چاہیے کہ وہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کروائیں تحصیل پریس کلب رجسٹرٖڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں نے کہا کہ جہلم کے صحافیوں کے خلاف من گھڑت FIRخارج نہ کی گئی تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر انکے لیے آواز بلد کریں گے صحافی برادری اپنے حقوق کے لیے تمام آپشن پر عملدرآمد کرنے کا حق رکھتی ہے فوری طور پر FIRخارج کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں ورنہ بھرپور احتجاج کے ساتھ ساتھ آئندہ پولیس کی خبروں کا بھی مکمل بائیکاٹ کیاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں