news long 10

پٹواری کی ملی بھگت سے بااثر افراد بیوہ کی اراضی پر قبضہ کے لیے سرگرم

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان میں پٹواری کی ملی بھگت سے بااثر افراد بیوہ کی اراضی پر قبضہ کے لیے سرگرم، ٹوبھہ میں پٹواری نے بااثر افراد سے ساز باز کرتے ہوئے ریکارڈ بدل دیا،درخواست پراینٹی کرپشن جہلم نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن بااثرا ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزں،بااثر ملزمان کی بیوہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، مجھے اور میری بیٹیوں کو بااثر ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے،نذیراں بی بی تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ کی رہائشی نذیراں بی بی نے اینٹی کرپشن جہلم کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری دو بیٹیاں ہیں اور میرا شوہر فوت ہوچکا ہے میرے شوہر نے وفات سے قبل ایک کنال کا پلاٹ چوہدری محمد امیر سابقہ چیئرمین سے خرید کر چاردیواری کروائی اور 6عدد دکانیں تعمیر کرائیں اور عرصہ دراز سے اس جگہ پر ہم رہ رہے ہیں ایک کنال جگہ رجسٹرڈ حقدارن میں بھی میرے شوہر کے نام پر ہی ہے میری بیٹی ڈاکٹر عمبرین اسلم نے 17-06-19کو پٹواری ٹوبھہ پرویز اختر سے جگہ کے کاغذات کی نقل نکلوائی جس پر پٹواری پرویز اختر نے بااثر افرادمحمد اقبال،محمد انوار وغیرہ کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ کی ردوبدل کے لیے ریکارڈ کی کٹنگ کی اور جعلسازی سے ریکارڈ تبدل کر دیا پٹواری کی بااثر افراد کے ساتھ ساز باز کر کے جعلسازی کے ثبوت محکمہ اینٹی کرپشن جہلم کو دیئے گئے جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں نذیراں بی بی نے اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مجھے اور میری بیٹیوں کو بااثر ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں