High speed 11

تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوز انسانی جانو ں کے لیے خطرہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوز انسانی جانو ں کے لیے خطرہ ہیں غفلت برتنے والوں کو ہزگزبخشا نہیں جائے گا15اکتوبر سے کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسینس والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا،محمود الحق تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی PHPراولپنڈی ریجن راجہ ساجد کیانی اورDSPجہلم پٹرولنگ پولیس فیصل سلیم کی ہدایات پر انچارج پوسٹ لِلہ موڑ سب انسپکٹر راجہ سنور خان،ASIمحمود الحق بلوچ اور انکی ٹیم نے رواں ماہ میں لِلہ پنڈدادنخان روڈ اور پنڈدادنخان جہلم روڈمحنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے متعدد راہگیروں اور مسافروں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی جبکہ تیز رفتاری اور غفلت برتنے پر 3مقدمات درج کروائے،ایک مقدمہ غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑی کے خلا ف درج کروایا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر راجہ سنور خان اور ASIمحمود الحق نے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رکھیں گے پیٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے تیز رفتاری اور غفلت برتنے والے ڈرائیور حضرات انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں