Department of Health 13

محکمہ ہیلتھ کے میل اور فی میل سٹاف

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)محکمہ ہیلتھ کے میل اور فی میل سٹاف کا کام اساتذہ سے لیا جانے لگا طلباء و طالبات کے کرونا ٹیسٹ محکمہ صحت کے عملے کی بجائے میل اساتذہ سے کرانا بہت بڑا ظلم ہے اساتذہ کوطلباء و طالبات کو تعلیم دینے کی بجائے دور دراز علاقوں میں بغیر سفری سہولتیں دے کر کرونا ٹیسٹ کرانے کی بھی ذمہ داری دے کر تعلیم کا بیڑہ غرق کیا جارہا ہے،ملک نور محمد نورانی
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری ملک نور محمد نورانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں زیادہ تر ایس ایس ٹی اور سائنس ٹیچروں کو تعینات کیا گیا ہے جس کے باعث طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان طالبات کے کرونا ٹیسٹ بھی میل ٹیچروں سے کرائے جاتے ہیں جس سے بچیوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے حالانکہ یہ کام محکمہ ہیلتھ کے میل اور فی میل سٹاف کا ہے اساتذہ کو نئی نسل کی تربیت کرنے کی بجائے کبھی رجسٹریشن کبھی الیکشن کبھی کسی اور سرکاری کام اور اب ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کی بجائیکرونا ٹیسٹ کی ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں جوکہ نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباؤ طالبات پر بھی ایک ظلم ہے پہلے ہی سکول چھ ماہ بند رہے ہیں جس سے طلباؤ طالبات کا بے حد تعلیمی نقصان ہوا ہے مزید اساتذہ کی اس قسم کے کاموں میں ڈیوٹیاں لگا کر طلباء کے تعلیمی ماحول کو برباد نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں