ch sohail jhelum 20

نو منتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)سرپرست یونائیٹڈ گروپ جے سی سی آئی راجہ محمد انور،یوسف ناز اور یونس شہباز کی نو منتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد،سرپرست یونائیٹڈ گروپ جے سی سی آئی راجہ محمد انور نے نو منتحب ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت اور لگن ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے جس کا ثبوت الیکشن کے نتائج میں چوہدری سہیل عزیز کے ریکارڈ ووٹ ہیں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ صرف اپنی ہی نہیں بلکہ یونائیٹڈ گروپ کی جیت کے لئے انتحابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور گروپ کے تمام قائدین نے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم بھی کیا یہی وجہ ہے کے وہ صرف انتحابی مہم میں ہی نمبر 1 نہں رہے بلکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 21-2020 کے نتائج میں بھی سب سے زیادہ ووٹ لے کر نمبر 1 رہے، اللّہ تعالیٰ نے ان کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور انہیں تاریخی فتح عطا کی ضلع جہلم کے بزرگ صحافی ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز،سابق صدر سینئر صحافی یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان و تحصیل بھر کے صحافیوں نے چوہدری سہیل عزیز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں