murree-newsmurree 11

قبضہ مافیا سرگرم گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور پر قبضہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان میں قبضہ مافیا سرگرم گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور پر قبضہ کی کوشش قبضہ مافیا نے اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول کی دیوار گرائی،سکول میں موجود پیپل کا درخت کاٹ دیا جس کی اطلاع ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور کو دی گئی،15پر کال کر کے پولیس کو جائے وقوعہ پر بلوایا تو توقیر احمد عرف پپو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور کی ہیڈ مسٹریس نے تھانہ پنڈدادنخان میں دی گئی درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ توقیر احمد پپو عرصہ دراز سے زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کرنے کا عادی ہے جس نے بروز اتوار چھٹی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور پر قبضہ کی کوشش کی ا طلاع ملنے پر پولیس ایمرجنسی سروس15پر کال کر کے پولیس کو جائے وقوعہ پر بلوایا تو توقیر احمد ولد محمد شفیق عرف صفدر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس تھانہ پنڈ دادن نے جائے وقوعہ کامعائینہ کرنے کے بعدہیڈ مسٹریس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ذرائع کے مطابق توقیر عرف پپو نے اہلیان ہرن پور کے لئے بنائی گئی رفاع عامہ کی بلڈنگ کا ملبہ غائب کر کے زمین پر قبضہ کی کوشش بھی کی تھی محکمہ پولیس اور ہیڈ مسٹریس سمیت اس کار خیر میں حصہ لینے والے ہر فرد کو خراج تحسین پیش کیا قبضہ مافیا کے خلاف سٹینڈ لینے پر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول ہرن پور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم انشاء اللہ آ ئندہ بھی ایسے مافیا کے خلاف جہاد میں شانہ بشانہ ہونگے ان خیالات کا اظہار قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے راہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین واٹر سپلائی کمیٹی یونین کونسل ہرن پور راجہ مہدی حسن نے کیا انہوں نے کہا کہ اس چار رکنی گینگ کے خلاف جہاد کے لیے اہلیان ہرن پور کو متحد ہونا ہو گا ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ چلنے کا نام ہی اصل جہاد ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان میں قبضہ مافیا کو نکیل ڈانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں