news long 18

سوہاوہ ظہیر الدین بابر کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن

سوہاوہ ۔ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ظہیر الدین بابر کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن ضلع جہلم کا واحد تھانہ جہاں سے منشیات فروشوں سمیت چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان بھاگنے پر مجبور منشیات کے بیس اور ناجائز اسلحہ کے تیس سے زائد مقدمات بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ میں تعینات ہونے والے دبنگ پولیس آفسیر ظہیر الدین بابر نے تعینات ہوتے ہی سوہاوہ میں بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بیس سے زائد مقدمات درج کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی اور ملزمان کو جیل بھیجا جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جبکہ گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے تیس سے زائد مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا جبکہ تھانہ سوہاوہ کی حدود میں موثر گشت کے نظام کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو ناکام بنایا اور بروقت اور فوری کاروائی کرتے ہوئے چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا عوامی حلقوں نے ایس ایچ اوتھانہ سوہاوہ کو سوہاوہ میں چوری ڈکیتی اور منشیات کے خاتمے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس تھانہ سوہاوہ کی حدود میں ملزم کی طرف سے موبائل اور نقدی چھننے کی واردات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ سوہاوہ کی حدود میں دہشت کی علامت بننے والے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور گشت کے موثر نظام کے تحت دوران ناکہ بندی دوسرے شہروں میں اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے والے گینگ کو بھی گرفتار کیا جن سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں