Thieves 8

پنڈدادنخان علاقہ جالپ میں چوروں اور ڈاکووں کا راج

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) علاقہ جالپ میں چوروں اور ڈاکووں کا راج،نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانور لے اُڑے، ایک ماہ سے 2درجن سے زائد وارداتیں تسلسل سے جاری وارداتوں پر تاجر برادری واہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے انتظامیہ و پولیس کے خلاف ٹائر جلا کر کئی گھنٹے تک شدید احتجاج ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان کے علاقہ جالپ میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث اہل علاقہ اور تاجروں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف جہلم پنڈ دادن خان روڈ کو ٹائر جلا کر مکمل طور پر بند کر دیا اور انتظامیہ و پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دھریالہ جالپ کے علاقہ میں چوروں اور ڈاکووں کا راج ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے گزشتہ رات کریالہ جالپ میں نامعلوم چور اعظم ولد نواب خان کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے تقریبا 10 مویشی چوری کر کے فرار گئے ہیں علاقہ جالپ میں چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے 2درجن سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں مگر آج تک ایک چور بھی گرفتار نہیں ھو سکا جس کے باعث علاقہ بھر میں غم غصہ اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہےDSP ابراہم سٹی جہلم DPOجہلم کی ترجمانی کرتے ہوئے مظاہرین سے مذکرات کرنے کے لیے آئے یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا سماجی تنظیموں نےIGپنجاب اور RPOراولپنڈی عمران احمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ علاقہ میں سرچ آپریشن کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں