United Group 27

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یونائیٹڈ گروپ کی انتخابی مہم عروج پر،،،

جہلم( بیورو رپورٹ )جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یونائیٹڈ گروپ کی انتخابی مہم عروج پر ، عشائیہ میں 99 فیصد ووٹرزکی شرکت ، کلین سویپ کا الارم ,یونائیٹڈ گروپ کے قائدین سرپرست راجہ محمد انور، ندیم خان، حاجی سعید احمد چوہدری، ڈاکٹر کوثر ناہید چوہدری شکیل احمد،راجہ سجاد اختر ،میاں نعیم بشیر،عرفان قریشی شمشاد دار ،جاوید اسلام قریشی,یونس گوندل ,شیخ محمد احمد ،مخدوم چوہدری نئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا پی ڈی خان سے ووٹر ایگزیکٹو ممبر ملک انوار کی قیادت میں پنڈال میں پہنچے تو ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ، جہلم سے الحاج عمر اور حاجی نوید اعظم کی شمولیت کو نیک شگون قرار دیا گیا تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ رات جہلم کے ایک نجی حال میں یونائیٹڈ گروپ نے ایک عشائیہ کا اہتمام کیاجس میں ضلع بھر سے یونائیٹڈ گروپ کے ووٹرز نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ گروپ کے کارپوریٹ اور اسوسی ایٹ کلاس کے نامزد امیدواروں محمد ندیم کیانی ، راجہ طلعت محمود ، چوہدری سہیل عزیز ، پرویز عثمان، دانش شکیل ، میاں محمد ادریس اور سی سی ایگزیکٹو ممبرز عمران مجید جنجوعہ ،اظہر ڈار ، نعیم اقبال چشتی، عبدالرحمان ، گل شیر، اور ذیشان ندیم۔مرزا شبیر نے اپنا، تعارف کرایا ۔چیئرمین ندیم خان نےکہا آج ووٹرز کی بھرپور شرکت نامزد امیدواروں پر اعتماد کا اظہار ہے یونائیٹڈ گروپ کلین سویپ کرے گا راجہ محمد انور نے کہا کے مخالفین بوکھلا گئے ہیں اور الیکشن سے قبل ہی اپنی شکست کو تسلیم کر چکے ہیں 19 ستمبر کو ہماری فتح ہوگی۔کھیوڑہ سے ملک انوار کے صاحبزادے ملک عبید میں نے کہا یونائیٹڈ گروپ ناقابل شکست ہے صرف یہ الیکشن ہیں ہی نہیں جیتے گا بلکہ ہر سال ہماری کامیابی ہوگی یونس گوندل نے کہا سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم کی بھرپور حاضری ہماری کامیابی ہے جاوید اسلام قریشی نے کہا کہ میں یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ ہوں مخالفین کا میرے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے 19 ستمبر کو انہیں عبرتناک شکست ہوگی چوہدری عمر مشتاق برگٹ نے کہا یونائیٹڈ گروپ ہمارا فخر ہے ووٹ اور سپورٹ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ندیم طالب نے کہا انشاءاللہ الیکشن یونائیٹڈ گروپ جیتے گا جب کہ اسحاق ڈار نے کہا کے 19 ستمبر کا سورج یونائیٹڈ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔تقریب کے دیگر شرکا میں چودھری مشتاق احمد،شیخ شہزاد ،عدنان خادم، محمد بلال، زین العابدین ،چوہدری نصر اقبال ،ہارون بٹ ، ماجد ،حافظ وسیم ،ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر ،فہیم سعد اقبال ،چوہدری ممتاز ،اطہر عمران ،محمد شاہد ،ثاقب رسول ،چوہدری ممتاز ،عطااللہ ،عبدالرحمان ،سرفراز ملک ،حافظ مقصود شفیق، حاجی زاہد،محمد عرف شعیب ،آفتاب احمد ،مرزا عرفان مظہر اکرام ،عبدالقدیر ،کامران اصغر ،چوہدری زاہد علی، عبدالغفور و دیگر شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں