ch sohail jhelum 26

الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کے باغی ہمارا حصہ نہیں

جہلم چیمبر آف کامرس کےالیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کے باغی ہمارا حصہ نہیں ۔قائدین کے فیصلوں سے انحراف کرنے والوں کا مقدر شکست فاش ہوگی۔ قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یونائیٹڈ گروپ نے عزت دی اس کی بے مثالیں ہیں ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کے نامزد امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ ہم اپنے قائدین کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں جو لوگ ہمارے قائدین کا احترام نہیں کرتے ۔ان کے لئے واپسی کے راستے بند ہیں انشاء اللہ ہمارے گروپ کے تمام ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کے نامزد امیدوار کامیاب ہوں گے۔ یونائیٹڈ گروپ کلین سویپ کرے گا ۔جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فلاح و بہبود کے لیے یونائیٹڈ گروپ کی گراں قدر خدمات ہیں ۔الیکشن کے فورا بعد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کے لیے پلاٹ خریدا جائے گا خوبصورت عمارت تعمیر کی جائے گی یونائیٹڈ گروپ نے اپنے ممبرز اور ووٹرز کی مدد اور تعاون سے ہمیشہ جیتا۔ ہمارا اتحاد ہی ہما ری کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہمارا ہر ایک امیدوار گروپ کے لیے انتخابی مہم چلا رہا ہے ۔اپنی ذات کے لیے نہیں ۔یونائیٹڈ گروپ کا یہی اتحاد و اتفاق 19 ستمبر کوفتح کا سبب بنےگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں