CORONAVIRUS-SINDH-AFP.jpg 21

جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 7228 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 484 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 468 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 470 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں