department-health-jhelum 13

محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس جاری،،،

جہلم ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او مظہر حیات ڈی ای او ایجوکیشن مظہر اقبال شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن بابرظہیر،ڈی اوماحولیات اورضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کے افسران ڈی سی جہلم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میں کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔سی ای او ہیلتھ نے اجلاس میں بتا یا ہے کہ 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1200سے زائد ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن کی مانیٹرینگ کی جا رہی ہے۔ڈی سی جہلم نے ہاوس کیپنگ پر خصوصی توجہ دینے کا کہا اور کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں