House roof fall 13

کندوال میں شدید بارش سے مکان کی چھت گر نے سے ایک نوجوان جا ں بحق

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)کندوال میں شدید بارش سے مکان کی چھت گر نے سے ایک نوجوان جا ں بحق 2افرادشدید ز خمی ہوگئے تحصیل پنڈدادن خان میں شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی پانی سے کئی علاقے زیر آب آ گئے متعدد مکانوں دوکانوں کی چھتیں گر گئیں اہل علاقہ کو شدید مالی نقصان،وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جاں بحق ہونے والے نو جوان کی موت پر دکھ کا اظہار، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں دورہ کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان کے نواحی علاقہ کندوال میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک نوجوان محمد وقاص چھت کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیاجبکہ وقار اور نوشیروان شدید زخمی ہو گئے جن کو آر ایچ سی ہسپتال لِلہ منتقل کیاگیا تحصیل پنڈ دادن خان میں اب تک شدید بارشوں کہ نتیجہ میں پہاڑی پانی آنے کی وجہ سے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالیہ بارشوں کے سلسلہ سے کئی مکانوں، دوکانوں کی چھتیں اور دیواروں کے گرنے سے عوام کو سخت مالی و جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں میں کئی سڑکیں بھی بہہ چکی ہیں اس ساری صورت حال میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حلقہ27 PPہمیشہ کی طرح منظر سے غائب ہیں جبکہ وفاقی وزیر چویدری فواد حسین نے کندوال میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اور چند روز قبل واڑہ پھپھرا میں جاں بحق ہونے وا لے دوبچوں کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ساری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پنڈدادنخان انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مثاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں