Mangla Dam 18

منگلا ڈیم میں پانی کا انفلو 4لاکھ 15ہزار کیوسک سے تجاوز

جہلم راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے منگلا ڈیم میں پانی کا انفلو 4لاکھ 15ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے،جسکی وجہ سے دریائے جہلم میں بڑے پیمانے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔منگلا ڈیم سے 1لاکھ 25ہزار جبکہ پاور ہاؤ س سے 30ہزار کیوسک پانی دریائے جہلم میں ریلیز کیا جا ئیگا، جسکی وجہ سے درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریا جہلم کے کنارے بسنے والے تمام افراد کو کے لئے وارنگ جاری کر دی گئی ہے۔ اگلے چند روز تک پانی کے بہاو میں مزیز اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں ہیں،عوام کی سہولت کے پیش نظر 05449270256پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122،ریونیو،اریگیشن،واپڈا، محکمہ صحت، ایم سی جہلم، لائیو سٹاک،زراعت م،سول ڈیفینس،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمے الرٹ ہیں۔ڈی سی جہلم نے تمام محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،سٹیشن چھوڑنے سے قبل اجازت ضرورلینا ہوگی۔ ٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں