rain 18

چند گھنٹون کی بارش،،،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)چند گھنٹون کی بارش کے بعد پنڈدادنخان شہر اور متعدد مضافاتی علاقے تلابوں کا منظر پیش کرنے لگے نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان گندے پانی کا تالاب بن گیا،بارش کا پانی لوگوں کے گھروں او ر دکانوں میں داخل ہونے سے نقصان، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی تفصیلات کے مطابق مون سون کا سیزن شروع ہونے سے قبل متعدد بار انتظامیہ کے علم میں لانے کے باوجود انتظامات مکمل نہ کئے گئے پنڈدادنخان میں چند گھنٹوں کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیابارش کے بعد ہسپتال کے ساتھ پانی کی نکاسی کے لیے بنائے گئے نالے کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی ہسپتال میں داخل ہوگیا جس کے باعث مریضوں اور عملہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پنڈدادنخان شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گلی محلوں میں بارش اورنالوں کا گندہ پانی تالابوں کا منظر پیش کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کو سیزن سے قبل ہی سکر مشین دے دی گئی تھی عملہ ہونے کے باوجود بھی پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں صفائی کے موثر انتظامات نہیں ہیں جس کے باعث نقصان کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے نالے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے تیز بارش کے بعد پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوجاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مون سون کے سیزن میں صفائی کے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور سکر مشین کو استعمال میں لایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں