Eid-Train- 21

پنڈدادنخان سے لالاموسیٰ تک ٹرین دوبارہ چلائی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان سے لالاموسیٰ تک ٹرین دوبارہ چلائی جائے،حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے سفری سہولیات فراہم کی جائیں،ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان سے لالاموسیٰ تک ٹرین چلانے سے عوام کے ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی فائدہ ہے،خواجہ محمد امجدتفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے فنانس سیکرٹری بزرگ صحافی خواجہ محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے سفری سہولیات فراہم کریں پنڈدادنخان سے ملکوال اور لالاموسیٰ تک جانے والی ٹرین کو بند کرنے کی وجہ سے تحصیل بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لاکھوں افراد کی آبادی پر مشتمل تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی بڑی تعداد ریل گاڑی کے سستے سفر سے مستفید ہورہی تھی لیکن ٹرین کے بند ہونے کے باوجود عوام کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان سے لالاموسیٰ تک ٹرین چلانے سے عوام کے ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی فائدہ ہے اہل علاقہ اور پنڈدادنخان کی تاجر برادری نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان سے لالاموسیٰ تک ٹرین چلائی جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام سستے سفر کی سہولت سے مستفید ہوسکیں اور تاجر برادری کی مشکلات میں بھی کمی ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں