flood jhelum 32

تحصیل پنڈدادن خان میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ،،،

پنڈدادن خان /ٹیکنیکل کالج میں فلڈ کنٹرول روم قاہم جبکہ دیوان پور اور احمد آباد میں فلڈ ٹیمیں تعینات پنڈدادن خان شدید بارشیوں سے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ھونے سے تحصیل پنڈدادن خان میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ھونے سے ایک سے تین لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی آمد متوقع جس سے تحصیل پنڈدادن خان میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ھو گیا ھے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے پنڈدادن خان پہنچ گے ہیں جبکہ ٹیکنیکل کالج میں فلڈ کنٹرول روم کر دیا ھے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا ھےسول انتظامیہ پوری طرح تیار ھے اور تمام متعلقہ محکمے تیار ہیں جبکہ دیوان پور احمد آباد میں فلڈ سٹاف تعنیات کر دیا ھے دریاے جہلم کے کنارے آبادی کو صورتحال سے باخبر رکھنے کے لئے ریونیو کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا محرم الحرام کے باعث تمام سٹاف فیلڈ میں موجود ھے جبکہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر عوام بھی اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں