murree-rains 17

محکمہ موسمیات نے خبردار

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں، جسکی وجہ سے منگلا ڈیم میں سے 1 تا 3 لاکھ کیوسک پانی دریائے جہلم میں ریلیز کیا جا سکتا ہے، آپکو اگاہ کیا جاتا ہے کہ دریاۓ جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دریاۓ جہلم کے کنارے بسنے والے تمام افراد کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 26 اگست تا یکم ستمبر کے دوران موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اگلے چند روز کے لئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ، ریونیو ریسکیو 1122، محکمہ صحت، اریگیشن ، لائیو سٹاک ، محکمہ زراعت ، ایم سی جہلم، سول ڈیفینس، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں