Coronavirus-diagram 17

جہلم میں آج مزید 1فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5845 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 479 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 461 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 462 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.

جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں