Rescue 1122 station 14

ریجنل ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)ریجنل ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورہ، ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ، ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلا ت کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا انچارج ریسکیو 1122 پنڈدادنخان محمد ارشد اور اسٹیشن کوآرڈینٹر محمد آصف شہزاد و دیگرنے استقبال کیااس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی تیاری کا جائزہ لیاریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے انہیں فلڈ کے آلا ت ان کی کارکردگی اور ممکنہ سیلاب کی صورت میں مختلف سیکٹرز اور ان کی تیاری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سیلاب آنے کی صورت میں انتہائی قلیل وقت میں پنڈدادنخان، احمد آباد اور دیوان پور میں اپنی پوزیشن سمبھالتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ریسکیو سٹاف کو دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئرسعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں