Jhelum news 22 32

پنڈدادنخان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہوگئی،،،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز،SI عثمان تصدق اور ASIساجدنے چار مختلف کاروائیوں میں 1500 گرام سے زائد چرس اور 15لیٹر دیسی شراب سمیت4منشیات فروش گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بڑھتے جرائم کی خبروں کی اشاعت کے بعد پنڈدادنخان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہوگئی اورمنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گھیرا مزید تنگ کر لیا چوکی انچارج کھیوڑہ سب انسپکٹر عثمان تصدق جنجوعہ اور ASI ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت 4 مختلف کارائیوں میں چارمنشیات فروشوں کو 1500سے زائد چرس اور 15لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا کھیوڑہ پولیس نے چاروں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تھانہ پنڈدادنخان پولیس کےASIطالب حسین،ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس،کانسٹیبل وسیم و دیگر ٹیم نے دوران گشت مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشوں سے 2ہزاگرام سے زائد چرس اور ایک ہزار گرام افیون برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ تھانہ جلالپور شریف کے ASIضمیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے سات ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، اہل علاقہ نے چوکی انچارج کھیوڑہ عثمان تصدق جنجوعہ، ASIساجداور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ چوروں اور ڈکیتوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں