Coronavirus-diagram 28

جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5577 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 476 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 461 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔جبکہ 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہےاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں