Robbery 22

جہلم سرعام دن دھاڑے شریف شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقدی سے محروم،،،

جہلم(رانا نویدالحسن) تھانہ سول لائن اور تھانہ سٹی کی حدود میں سرعام دن دھاڑے شریف شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقدی سے محروم کرنے والے نامعلوم ڈکیت گینگ تا حال گرفتار نہیں ہوسکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا ہوگا شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28:7:2020 کو دن دھاڑے نامعلوم ڈکیت گینگ نے محلہ چشتیاں کے رہائشی محمد بشارت کو تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع نجی بینک سے رقم 250000 لے کر نکلے تو نامعلوم ڈکیت گینگ نے اس کی ریکی کی اور محلہ چشتیاں گلی نمبر 7 میں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور نقدی چھین کر رفو چکر ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے اسٹاف اور دیگر افسران کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی ملزمان کی اطلاع دینے والے شخص کو نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا اور ان کی تصاویر بھی شائع کی لیکن 20 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہ آ سکے جبکہ دیگر علاقے تھانہ چوٹالہ، تھانہ پی ڈی خان کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا اس حوالے سے پولیس افسران کہنا تھا کہ پہلے ہی نفری کی کمی ہونے کی وجہ سے کئی بار تھانہ محرر تھانہ میں موجود ملازم گیٹ ڈیوٹی چھوڑ کر اس کو بھی رات کے ٹائم گشت کروانا پڑتی ہے کئی مقدمات ایسےہوتے ہیں جن پر کام کرتے ہوئے تفتیشی افسر ملزمان کے قریب پہنچ جاتا ہے اور اسی دوران اس کا ٹرانسفر ہو جاتا ہے وہ مقدمات زیر التواء میں چلے جاتے ہیں اور ملزمان قانون کی گرفت سے دور چلے جاتے ہیں تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران میں ٹیم ورک کا بھی فقدان پایا جا رہا ہے ہم کو معلومات دینے والے شہریوں اور میڈیا سے وابستہ افراد سمیت ہمارے محکمہ پولیس میں موجود چند پولیس ملازمین کسی غیر ضروری سرگرمی میں ملوث ہونے کے شباء کی وجہ سے پولیس لائن میں نوکری کر رہے ہیں یہ ملازمین ہی جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف شہریوں کو سرعام دن دھاڑے نقدی رقم سے محروم کرنے والے نامعلوم ڈکیت گینگ کو جلد از جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں