ch fawad Zulfi Bukhari 19

پنڈدادنخان میں لیبر کالونی بنائی جائے،زلفی بخاری،،،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی وزیراعظم زلفی عباس بخاری نے کھیوڑہ میں EOBIفیلڈ آفس اور آئی سی آئی سوڈا ایش کی جانب سے بنائے گے واک وے کا افتتاح کردیا،سال ختم ہونے سے پہلے لِلہ روڈ کا افتتاح بھی کردیں گے جسکا کام نومبر تک شروع ہو جائے گا،سیالکوٹ سے اسلام آباد تک موٹروے کا کام بھی شروع کروایا جائے گا، جو بزرگ بنک نہیں جا سکتے یکم ستمبر تک انکی سہولت کے لیے ٹیمیں گھرگھر جا کر پنشن کی رقم دیں گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جلد پنڈدادنخان میں لیبر کالونی بنائی جائے،زلفی بخاری،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اور معاون خصوصی وزیراعظم زلفی عباس بخاری نے کھیوڑہ میں EOBIفیلڈ آفس اور آئی سی آئی سوڈا ایش کی جانب سے بنائے گے واک وے کا افتتاح کردیاکھیوڑہ آمد پر کارکنان کی بڑی تعداد نے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری،معاون خصوصی وزیر اعظم زلفی بخاری،ایڈیشنل ایڈووکیٹ پنجاب فیصل فرید چوہدری و دیگر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا EOBIکے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور ملک کا پیشہ کھا کر اب ڈرامے بازیوں پر اتر آئے ہیں اگر عمران خان نے یہ ڈیوٹی مجھے سونپی ہوتی تو پہلے سال میں ہی عوام کا چورایا ہواپیسہ واپس کرواکے عوام پر لگاتا الیکشن سے پہلے میں نے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کئے انشااللہ وقت کے ساتھ ساتھ پورے کرتے جائیں گے پنڈدادنخان میں پاسپورٹ آفس پنجاب کا دوسر ا تحصیل لیول پرپاسپورٹ آفس ہے جلد ہی ضلع جہلم میں نئے پراجیکٹ کا آغاز ہوجائے گا سیالکوٹ سے اسلام آباد تک موٹروے کا کام بھی شروع کروایا جائے گا زلفی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں کھیوڑہ شہر میں پہلی مرتبہ آیا ہوں یہاں کے لوگوں کی عمران خان سے محبت دیکھ کر بہت خوش ہوں میں فواد چوہدری کے ساتھ مل کر ضلع جہلم کے لوگوں کے لیے لیبر کالونی کے اصول کے لیے جلد کام مکمل کروں گا اورجو بزرگ بنک نہیں جا سکتے یکم ستمبر تک انکی سہولت کے لیے گھرگھر جا کر ٹیمیں پنشن کی رقم دیں گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جلد پنڈدادنخان میں لیبر کالونی بنائی جائے ایڈیشنل ایڈووکیٹ فیصل فرید چوہدری نے مقامی رہنماوں ملک خادم حسین، ملک باصر کھوکھر،ملک وقار، ملک غلام مصطفی میٹھو،ملک عبید ودیگر رہنماوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں