Muharram 42

محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ،،،

جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جہلم کے مرکزی جلوس روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے چوک مشین محلہ، چوک الحدیث، گنبدوالی مسجد، بلال ٹاؤن، شاہرہ مہربان سمیت دیگر جگہوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اس سے قبل محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 انچارج ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامات بارے تفصیلات حاصل کیں اور بعد ازاں مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم کی چار تحصیلوں میں کنٹرول رومزقائم کیے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے سلسلے میں تمام سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، محکمہ صحت و تعلیم،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روٹس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، لائٹنگ سمیت ٹریفک کی فراوانی اور دیگر انتظامات بارے ایم سی افسران کو ہدایت دیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ منتظمین مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 انچارج ڈاکٹر فیصل محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر،سی او ایم سی انعام الرحیم، ایم سی انسپکٹر رانا اشفاق سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محلہ سخی شاہ بھور،چوک اہل حدیث، گنبد والی مسجد اور بلال ٹاؤن کے روٹس کا جائزہ لیا۔ آج منعقدہ اجلاس کے موقع پر انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل نے روٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے بارے بتایا، ہنگامی پلان اور موجودہ ریسکیو وسائل بارے اجلاس کو بتایا۔