Deputy Commissioner Jhelum Rao Pervez Akhtar 19

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،،،

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا اور وہاں از سر نو قائم کیے گئے ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا.تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے کاروبار میں آسانی کے لئے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کے نفاز پر جہلم کے شہریوں کی سہولت کے لئے چیک لسٹ پیش کردہ نقشہ جات)رہائشی، کمرشل اور انڈسٹری(کی منظوری اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا اندر معیاد 30 یوم اور لینڈ کنور ژن کی منظوری اندر معیاد 45 یوم اور ہاؤسنگ سکیم اندر معیاد 75 یوم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ22 جولائی 2020 سے میونسپل کارپوریشن جہلم کی حدود میں تمام اقسام کے نقشہ جات، اجرا، کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور لینڈ کنور ژن کی درخواستیں ای مرکز میں وصول کی جائیں گی۔ڈی سی جہلم/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی راؤ پرویز اختر نے ان لائن درخواستیں وصول کرنے اور عوامی سہولت کے پیش نظر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کو میریٹ کی بنیاد پر کارروائی کرنے اور منظوری دینے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں