Crimes 22

جالپ جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا،،،

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)پنڈدادنخان کا علاقہ جالپ جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا،3دن میں درجن کے قریب گھروں کا صفایا،چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس تھانہ جلالپور کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،قابل ایس ایچ او تعینات کیا جائے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کا مضافاتی علاقہ جالپ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا تین روز میں چور دس گھروں کا صفایا کر گئے چور گھروں سے لاکھوں روپے نقدی زیور پرائزبانڈ و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جسکے بعد علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جوکہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او جہلم کے لیے بڑا چیلنج ہیں اہل علاقہ اور عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی روک تھا م کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف میں قابل اور فرض شناس افسرکو تعینات کریں گے تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکارنہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں